منڈی بہاﺅالدین: ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں محکمہ صحت کی سماہی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر الےاس گوندل ڈی او ہیلتھ شکیل بٹ ڈی ڈی او ایم ایس اعجاز مغل اور دیگر آفسران بھی موجود تھے
منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19جنوری 2021) اجلاس کو سی او ہیلتھ نے ملٹی میڈیا کے ذریعے ضلع منڈی بہاوالدین کے محکمہ صحت کی سماہی کارکردگی کے حوالے سے بریفگ دی سماہی کارکردگی کے ایجنڈے میں ادویات کی دستیابی ہسپتالوں ،دہی ،بنیادی مراکز صحت کی انسپکشنز،انسداد عطائیت مہم اور محکمہ صحت کے آفسران ڈاکٹرز اور سٹاف کی دستیابی ایسے انڈ یکیٹرز شامل تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبا ئی حکومت کی مقرر کردہ تھرڈ و یلیڈ یشن پارٹی مندرجہ بالا انڈ یکیٹرز کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں سالانہ اور سماہی بنیادوں پر کارگردگی کو جانچتی ہے اور ا س کی روشنی میں ان کی پوزیشن مقرر کی جاتی ہے
اجلاس کو بتایا گیا کے محکمہ صحت ضلع منڈی بہاوالدین بہترین کارگردگی کی وجہ سے صوبہ بھر میں 2020 میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکا ہے اجلاس کو بتایا گیا کے محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ سماہی میں ہسپتالوں ،بنیادی وہ دہی مراکز صحت میں آفسران کے سپر وائزری دورے اور مانیٹرنگ 100فی صد رہی اسی طرح ان جگہوں پر میڈیسن کی انوینٹری ، انسداد عطائیت مہم اور ضلع بھر میں آفسران ،ڈاکٹرز کی دستیابی کا تناسب بھی 100فی صد رہا اجلاس کو بتایا گیا کے گزشتہ سماہی میں ضلع منڈی بہاوالدین میںوڈ 19 کے 35 مریض رپورٹ ہوے جو کہ روبصحت ہیںعلاوہ ازیں ضلع میں ڈینگی کے خلاف کامیاب انسدادی کاروائیاں کی گئیں.
جس کی وجہ سے ڈ ینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستےاب طبی سہولیات ذیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ صوبائی حکومت ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز مہیا کر رہی ہے انہوں نے کہا محکمہ صحت انڈیکٹرز کے حوالے سے مزید بہتری کی ضرورت ہے تا کہ ضلع صوبہ بھر میں اولین پوزیشن حاصل کر سکے