پاہڑیانوالی (احسان نازش سے)محکمہ سوئی گیس منڈی بہاؤالدین کی نااہلی کی وجہ سے پاہڑیانوالی سٹی میں گیس صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشرحاصل کرنے کیلئے غیر قانونی طور پر کمپریسر لگا کردوسرے گھروں کے حصے کی گیس بھی کھینچ رہے ہیں جس کی وجہ سے گیس کے دباؤ میں کمی کے باعث نہ صرف یہ کہ وقت پر ناشتہ اور کھانا نہیں بنتا بلکہ نہانے کیلئے گرم پانی ہوتا ہے
اور نہ ہی سخت سردی میں گھر گرم کرنے کیلئے گیس ہیٹر چلتا ہے ۔حکام کی طرف سے مسلسل خاموشی سوالیہ نشان ۔عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ سوئی گیس منڈی بہاؤالدین سے ان چور صارفین جنہوں نے غیر قانونی طور پر کمپریسرلگائے ہوئے ہیں ان کوقبضے میں لیکر ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔