ملک وال(نامہ نگار ) تھانہ ملکوال کی حدود میں چوروں کا راج، محلہ اسلام نگر میں نامعلوم گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارات لوٹ کر لے گئے، اہلخانہ فوتگی پر دینہ گئے ہوئے تھے، شہری عدم تحفظ کا شکار،
تفصیلات کیمطابق محسن ظہور شیخ نے پولیس تھانہ ملکوال کو درخواست دی کہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ فوتگی پر دینہ گیا ہوا جب واپس گھر پہنچا تو دروازوں کے تالے ٹوٹے اور سامان بکھرا ہوا تھا جبکہ نامعلوم چور گھر میں موجود 33 لاکھ روپے مالیت کے طلائی لوٹ زیوارات لوٹ کر لے گئے تھے پولیس مصروف تفتیش ہے