محلہ ارشد آباد میں گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، نمازیوں کو پریشانی کا سامنا

منڈی بھاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24 دسمبر 2020) رسول روڈ محلہ ارشد آباد میں موجود علی مسجد کے سامنے والی گلی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے گلی سے گزرنے والے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں

اہل علاقہ اور نمازیوں کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں تو گلی میں کھڑے گٹروں اور نالیوں کے پانی کی وجہ سے ہمارے کپڑے گندے اور ناپاک ہو جاتے ہیں جو نماز پڑھنے کے قابل نہیں رہتے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار بلدیہ کے ملازمین کو رپورٹ کی ہے جس پہ وہ آتے ضرور ہیں لیکن ہر بار یہ بہانہ لگا دیتے ہیں کہ ہمارے پاس عملہ کم ہے کام کرنے والے بندے کسی اور علاقے میں صفائی کر رہے ہیں ،

اس کے علاوہ گلی میں موجود لوگ گھروں تک محسور ہو کر رہ گئے ہیں اور آنے جانے والے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اہل علاقہ نے ڈی سی منڈی بہاؤالدین سے پر زور اپیل کی ہے کہ اپنے ماتحت متعلقہ اداروں کو حکم صادر فرمایئں کہ ہماری گلی کی صفائی کروائی جائے اور ہمیں اس پریشانی سے نجات دلائی جائے

اپنا تبصرہ لکھیں