منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28جنوری 2021 ) محتسب پنجاب ریجنل دفتر منڈی بہاو الدین نے ریٹائرڈ ایس ایس ٹیچر کی داد رسی کرتے ہوئے اس کی بچیوں کی شادی گرانٹ کے بقایا جات دلوا دئیے۔
گورنمنٹ ہائی سکول مونگ کے ریٹائرڈ ایس ایس ٹی محمد صادق نے دفتر محتسب منڈی بہاﺅالدین میں22اکتوبر 2020کودرخواست گزاری کہ سائل نے صوبائی بہبود فنڈ بورڈ لاہور میں اپنی دختران عقیلہ صادق اور عدیلہ صادق کی شادی گرانٹ کی ادائیگی کے کیسز بوساطت سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاو الدین مورخہ 17دسمبر 2019 کو ایڈمنسٹریٹوآفیسر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ لاہور کو بھجوائے لیکن متعدد بار درخواستیں پیش کرنے کے باوجود ادائیگی اور شنوائی نہ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کی منڈی بہاوالدین آمد، عوام کی شکایات سنی اور موقع پر احکامات جاری کئے
جس پر دفتر محتسب پنجاب منڈی بہاو ¿الدین نے دارسی کرتے ہوئے صوبائی بہبود فنڈ بورڈ لاہور کی جانب سے سائل کو دختران کی شادی گرانٹ کی مد میں مبلغ ایک لاکھ 90ہزار روپے کے بقایا جات دلوا دئیے ۔جس پر سائل محمد صادق نے دفتر محتسب پنجاب منڈی بہاو ¿الدین کا شکرادا کیا ۔