ضلع منڈی بہاؤالدین کے روشن پہلو۔ “لکھنے والا” ویلفئر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
گاوں کی ویلفئیر اور صفائی کے انتظام کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت “لکھنے والا” کے نوجوانوں نے ویلفئیر سوسائٹی قائم کی۔ اور صفائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ سکریٹری فخر زمان اور ان کی ٹیم ممبران ، عمیر اشفاق،فھد فیض،حسنین شیراز،مناظر اور برکات احمد اپنے گاؤں کو مثالی بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
ضلع منڈی بہاؤالدین میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی بنا پر لوگوں میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کا جذبہ بڑھ رہا ہے۔ اور متعدد دیہاتوں میں ویلفئیر کمیٹیاں بن چکی ہیں۔ جو کہ احسن طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ اللہ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔