لاپتہ بچی کی موت کا معاملہ، بچی کے والد کا ویڈیو بیان آگیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین سرگودھا بارڈر سے لاپتا بچی کی لاش 10 روز بعد گزشتہ روز کھیتوں سے برآمد . بچی کو کسی نے اغوا نہیں کیا، بچی کے والد کا ویڈیو بیان جاری

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 مئی 2022) تفصیلات کے مطابق 21 مئی کو کلیان پور گاؤں (منڈی بہائوالدین سرگودھا بارڈر ) سے لاپتا ہونے والی پانچویں جماعت کی بچی مافیا زینب کی لاش 10 روز بعد گزشتہ کھیتوں سے ملی۔ اس حوالہ سے پولیس تھانہ میانی نے متعدد افراد سے تفتیش کی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا .اسکے بعد بچی کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین بارڈر سے لاپتا بچی کی لاش 10 روز بعد کھیتوں سے برآمد
والد کے ویڈیو بیان کے مطابق چند روز پہلے کلیان پور سے غائب ہونے والی بچی کی لاش ایک پانی والے گڑھے سے ملی ہے بچی کے پیچھے کتے لگے اور وہ بھاگتے ھوئے کسی گڑھے میں جا گری اور پل کے نچلی طرف چلی گئی۔ آج جب گڑھے میں زیادہ پانی آیا تو لاش بہہ کے باہر نکلی ۔

گزشتہ روز ملنے والی معصوم بچی کی لاش 10 روز بعد ملنے کی وجہ سے لاش ہڈیوں کے ڈھانچے کی صورت میں ملی۔ اس بچی کی گمشدگی کی پوسٹیں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر لگائی گئیں، لیکن بچی کا کچھ پتا نہ چل سکا تھا جبکہ واقع کی FIR بھی درج کی گئی تھی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لاپتہ بچی کی موت کا معاملہ، بچی کے والد کا ویڈیو بیان آگیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!