قرآن وسنت کا نفاذ ملکی مسائل کا واحد حل ہے ملک پاکستان میں مسلح جدوجہد کسی بھی صورت قبول نہیں ہے پاکستان کی حفاظت اپنا فرض سمجھتے ہیں
ملک وال(نامہ نگار ) ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل منڈی بہاءالدین کے تحت مرکز اہلسنت والجماعت منڈی بہاءالدین میں منعقدہ پیغام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا سنی علما کونسل کے رہنماؤں سید لال حسین شاہ،حضرت مولانا مفتی عبدالسلام عابد، مولانا محمد ارشد معاویہ،مولانا محمد انور صدیقی،مولانا محمد ارشد چشتی،مولانا ذکاءاللہ نقشبندی،مولانا ممتاز احمد سعد،مولانا ضیاءاللہ ضیاء اور راوُ اشرف حسینی نے پیغام پاکستان سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا.
یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی منڈی بہاءالدین میں میڈیا ٹاک
انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے قانون کا حصہ بنایا جائے اور مکمل عملدرآمد بھی کروایا جائے سرزمین پاکستان پر کسی بھی قسم کے انتشار اور تعصب کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور قرآن وسنت کیمطابق ریاستی اصولوں پر کاربند رہیں گے مسلح جدو جہد کی کسی بھی صورت میں حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ملکی سلامتی کیلئے ہر کارکن تیار ہے
