پھالیہ تھانہ قادرآباد کے علاقہ لاکھا میں ایک اور نوجوان خاندانی دشمنی کی نظر ہو گیا
مندی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 30 دسمبر 2020) پھالیہ تھانہ قادرآباد کے علاقہ لاکھا میں 2 گرپوں میں عرصہ دراز سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا جس میں آئے دن دونوں گرپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا تھا آج شام تقریبا 4 بجے عمر فاروق ولد محمد یار قوم ہنجرا گائوں سے اپنے گھر کی طرف جا رہا کہ راستہ میں گھات لگائے دشمنوں نے اندھا دھند فائیرنگ کر دی.
فائرنگ کے نتیجہ میں 30 سالہ نوجوان عمر فاروق موقع پر ہی جانبحق ہو گیا. تھانہ قادرآباد پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی. جانبحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے ہماری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ہمارے بیٹے کو عبدالرشید اور اس کے ساتھیوں نے نا حق قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے ان کو جلد سے جلد گرفتار کر سخت سے سخت سزا دی جائے