وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی منڈی بہاوالدین آمد متوقع، ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 3 اپریل 2021) ایم.بی.ڈین نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی منڈی بہاوالدین آمد متوقع ہے. وزیر اعلی آئندہ ہفتے کے اندر منڈی بہاوالدین کا دورہ کریں گئے جس میں وہ ضلع منڈی بہاوالدین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے. اس سلسلہ میں منڈی بہاوالدین شہر کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے.
یاد رہے کہ عثمان بزدار گزشتہ چند روز میں گوجرانوالہ، سرگودھا، حافظ آباد میں اپنا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے ضلع کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈز کا اعلان بھی کیا تھا.