منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09دسمبر2020)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ضلعی افسران کے ساتھ ڈسٹرکٹ گزیٹیر کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جس میں محکمہ تعلیم ، صحت، بلڈنگ، کالجز، پی ایچ ڈی ، ماحولیات، کوآپریٹو، پاسپورٹ، مال، زراعت، خوراک ، لیبر، ٹریفک، پولیس، جیل ، انڈسٹریز، رینجرز، شاہ تاج شوگر ملز، ہائی وے، واپڈا، پوسٹ آفس، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، اکاﺅنٹ آفس، ایکسائز ، ایم سیز کے سی اوز ، ڈویلپمنٹ، زکوٰة، پراسیکیوٹر، وائلڈ لائف اور دیگر تمام محکموں اوراداروں کے افسران موجود تھے۔
اجلاس میں تمام محکموں کے ساتھ ڈسٹرکٹ گیزیٹیر کی تکمیل کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اے ڈی سی جنرل نے ضلعی گزیٹیر کی تیاری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ ایس این اے اس کمیٹی کو تمام محکموں سے ان کے اپنے اپنے ادارہ جاتی امورز اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے معلوماتی مواد اکٹھا کر کے فراہم کرے گاجسے بعد ازاں ماہرین کی نگرانی میں جائزہ لے کر اور اس کی تدوین کر کے ایک کتابی شکل دے جائے گی۔
یہ کتاب ضلع کے تاریخی ، ثقافتی، سماجی اور صنعتی پہلوﺅں کے متعلق بہترین علمی معلومات پر مشتمل ہو گی جسے اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گا اوربعد ازاں دیگر اضلاع میں بھی یہ گیزیٹیر بھیجا جائے گا تا کہ قارئین بھر پور علمی اور معلوماتی استفادہ حاسل کر سکیں۔اس موقع پر اے ڈی سی جی نے افسران پر زور دیا کہ ان کے محکموں کی جانب سے فراہم کردہ معلوماتی دستاویز جامع ، خوبصورت اورآسان طرز اسلوب کا مرکب ہو تا کہ ہر پڑھنے والے کو لطف محسوس ہو اور یہ دستاویز 5صفحات سے لے کر 15صفحات پر مشتمل ہو اور اگلے اجلاس سے قبل اس دستاویز کو ایس این اے اور تشکیل کردہ کمیٹی کو فراہم کر دیا جائے تا کہ اس کو بر وقت تیار کیا جا سکے۔