منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07جنوری 2021 )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین اوورسیز کمیٹی محمد عارف گوندل نے کہا ہے کہ اووسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،اوورسیز کمیٹی کے اجلاسوں میں درخواستوں اور شکایات کا فوری نوٹس لے کر بلا تاخیر محکمانہ اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز،ڈی او انڈسٹریز و فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی رانا گلفام حیدر،ضلعی انچارج سوئی گیس خرم شہزاد، انچارج اوورسیز کمیٹی مدثر احمد،ممبر اورسیز کمیٹی فیصل گوندل، ترجمان اوورسیز کمیٹی حمزہ علی ،مختلف محکموں کے افسران، درخواستگزار اور اوورسیز پاکستانیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور چیئرین اوورسیز کمیٹی نے تارکین وطن کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل و شکایات سن کر موقع پرہی محکموں سے پراگریس رپورٹ حاصل کرنے اور بعض کیسز میں فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی۔اجلاس میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے سوئی گیس لگنے میں تاخیر ، اراضی پر قبضوں ، جائیدادوں کی وراثتی تقسیم، رقوم کے لین دین، تجاوزات، دھوکہ دہی، جان سے مار دینے کی دھمکیوں اور دیگر مسائل پر مشتمل درخواستوں پر اووسیز پاکستانیز کا موقف سنتے ہوئے رپورٹس کی روشنی اور محکمانہ پیش رفت پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔
اس موقع پراے ڈی سی آر اور چیئرمین اوورسیز کمیٹی نے کہا کہ ضلع میں مختلف محکموں سے متعلق اووسیز پاکستانیز کے مقامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں موصول ہونے والی درخواستوں کا فوری نوٹس لے کر بلا تاخیر محکمانہ اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں اوراعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کیلئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔