ضلع میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں ہرصورت مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 20مئی 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کیا جائے تا کہ عوام الناس ان کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی بیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے، جن سکیموں کے فنڈز دستیاب ہیں ان کے کام میں کسی قسم کا تعطل نہ پیدا کیا جائے.

ان خیالات اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن، ڈی پی او سعید انور کنگرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد تارڑ، ڈی او بلڈنگ قرار شاہ، ایم اینڈ آر کے علاوہ تمام ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے مالی سال 2020-21 کی سالانہ جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جلاس میں ضلع کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی اور بحالی ، واٹر سینی ٹیشن، ڈرینج ، سڑکوں کی تعمیر، بجلی کے پولز کی شفٹنگ اور بحالی، سکیموں کے سائن بورڈز کی تنصیب اور پولیس اسٹیشن کے قیام جیسے مسائل زیر بحث آئے۔ اجلاس میں عوامی نمائندوں سے متعلقہ مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے افسران نے رپورٹس پیش کیں.

جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کریں اور متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی کوالٹی اور رفتاری پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی کام مکمل ہوں گے عوام الناس اتنی جلدی ہی ان سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ محکمے اپنی کارکرگی اور سرگرمیوں سے عوامی نمائندوں کو بھی مکمل طور پر آگاہ رکھیں اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے منظم منصوبہ بندی کے تحت ٹیم ورک کے ساتھ ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کریںاس موقع پر۔

ممبر صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے صوبے بھر میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلہ میں ان ترقیاتی اسکیموں کی اپ گریڈیشن تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مختص کئے جا رہے ہیںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپی او سعید انور کنگرانے کہا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین امن وامان کے حوالے سے ایک مثالی اور پر امن ضلع ہے.

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے کووڈ 19، رمضان المبارک اور دیگر مذہبی تہوارامن وامان سے گزر گئے ہیں جس پر ہم سب خدا کے شکر گزر ہیں انہوں نے بتائیں کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کی پولیس نے عوام الناس کو لوٹنے اور ہراساں کرنے والے گروہ کو پکڑلیا ہے ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کی روشنی میںمعاشرے کے ناسوروں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

اپنا تبصرہ لکھیں