ضلع میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاو ¿الدین،17دسمبر2020( )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ ، اسسٹنٹ کمشنرپھالیہ ساجد منیر کلیار ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد شہزاد، ایس ڈی او بلڈنگ قرار شاہ سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اے ڈی پی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 کے تحت ضلع بھر کی ٹائم لائن ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں مختلف محکموں بالخصوص محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حوالے سے ٹائم لائن ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود متعلقہ افسران کو ٹائم لائن ترقیاتی سکیموں کی پی سی ون تیار کر کے 23دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی سی ون کے تحت آنے والی سکیموں پر پوری تیاری کر کے تعمیراتی انجینئر کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیں اور ہوم ورک کے ذریعے سکیموں کے موزوں تخمینہ جات مرتب کر کے رپورٹ تیار کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے تصاویری ثبوت کے ساتھ جگہوں کا بھی معائنہ کیا جائے ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ ترقیاتی سکیموں کی تیاری کے حوالے سے پارلیمینٹیرین کے ساتھ خصوسی طور پر مشاورت کی جائے تا کہ ان کی تجاویز کی روشنی میںمفاد عامہ کی اہم ضروری سکیموں کو پی سی ون میں شامل کیا جا سکے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اگر پی سی ون میں کوئی غیر ضروری سکیم شامل نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی اسکیموں کے اجراء،اپ گریڈیشن اورتعمیر و بحالی کیلئے پہلے سے ہی فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے افسران سے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے کام کے معیار ،رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے تعمیراتی میٹریل کے استعمال کے حوالے سے افسران سے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں ٹف ٹائل کو سڑکوں میں لگانے کی بجائے صرف خوبصورتی میں اضافے کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں