ضلع منڈی بہاءالدین میں‌جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے ،عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور عوامی ضروریات کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرانے کیلئے حکومت سے فنڈز کے حصول کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، علاقاتی ترقی کیلئے مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو مقدم رکھا جائے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 24فروری 2022) ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے ضلع میں جاری میگا پراجیکٹس اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

اے ڈی پی ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے تحت 6901.765 ملین روپے لاگت کی منظور شدہ 33 سکیموں جن میں PHED کی 13، روڈز کی 6، پبلک بلڈنگ، پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر، لوکل گورنمنٹ کی 2،2، ایریگیشن 3، سپورٹس 4 جبکہ ہائیر ایجوکیشن کی ایک جاری ترقیاتی سکیموں 718.469 ملین روپے کے فنڈز استعمال کر کے 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ منڈی بہاﺅالدین: ضلع کیلئے 30ارب کا ترقیاتی پیکج (تحریر: وقار حسین)

انہوں نے مزیدبتایا کہ اے ڈی پی نیو کی 81 سکیمیں جن کی مالیت 15437.797 ملین روپے روپے ہے ، ان سکیموں کے 2051.631 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔ اے ڈی سی فنانس نے بتایا کہ سی ڈی پی iii کی 42 سکمیں جن کی مالیت 400 ملین روپے ہے اور ان سکیموں کے 303.071 ملین روپے استعمال کر کے 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ اسی طرح سیپ 2 کی 42 سکمیمز جن کی مالیت 150 ملین روپے ہے اور ان سکمیوں کے 148.791 ملین روپے کے فنڈز استعمال کر کے 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 40 سکیمیں بھی مکمل کی جا چکی ہیں۔

اسی طرح سیپ3 کی 235 سکیمز جن کی مالیت 156.478 ملین روپے ہے اور ان سکیموں کے تمام فنڈز استعمال کر کے61 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ55 سکیمیں بھی مکمل کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیپ 4 کی 57 سکیمز جن کی مالیت 180.561 ملین روپے ہے اور ان سکیمز کے 138.561 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔

جس پر ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی، رفتار اور شفافیت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ان جاری ترقیاتی سکیموں کو گاہے بگاہے خود بھی چیک کرتے رہیں گے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جو سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ان سکیموں کے سائن بورڈز فوری طور پر آویزاں کئے جائیں اور ان کے تصاویری ثبوت ڈی سی آفس کو مہیا کئے جائیں۔

ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوں گے عوام اتنا ہی جلد مستفید ہو گی، اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی بیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔

ممبرز صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن اور طارق تارڑ نے کہاکہ حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل، اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مہیا کررہی ہے لہذا تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اجلاس میں سی او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ایکسیئن ہائے وے، روڈز، ایم اینڈ آر ، تینوں تحصیلوں کے سی اوز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع منڈی بہاءالدین میں‌جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!