منڈی بہاؤالدین، صدر بازار میں ایک عورت سے پرس چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے کو شہریوں نے دیدہ دلیری سے پکڑ لیا۔
کل دن دیہاڑے یہ واردات ہوئی۔ جب ڈکیت موٹر سائیکل پر بھاگنے لگا تو شہریوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو پکڑ لیا۔ ڈکیت کےپاس سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ ٹھکائی کے بعد حوالہ پولیس کردیا گیا۔