شہزاد مسیح بوٹا مسیح کی گرفتاری، ایف ایم 94 کامنڈی بہاؤالدین پولیس کو زبردست خراج تحسین

منڈی بہاؤالدین/ شہزاد مسیح بوٹا مسیح کی گرفتاری. عوام ایف ایم 94 کی جانب سےمنڈی بہاؤالدین پولیس کو زبردست خراج تحسین

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 31 مئی 2021) شہزاد مسیح بوٹا مسیح کے نام سے فیسبک کی فیک آئی ڈی بنا کر بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور رابری کی وارداتیں کرنے والا نعمان کھوکھرعرف شہزاد مسیح بوٹا مسیح کو گرفتار کرلیا گیا جس نے شرفاء کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا اور مزید بھتہ کی رقم کا مطالبہ کیا اور سرقہ بالجبر کی وارداتیں بھی کیں

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین: فیک اکائونٹ بنا کر بلیک میل کرنے والے 7 ملزمان پولیس کی گرفت میں، اہم انکشافات

جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاٶالدین انور سعید کنگرا نے حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے آئی ٹی برانچ اور سی آئی اے سٹاف پرمشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جہنوں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے چند دنوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکرلیا، ملزمان کی گرفتاری پر عوام ایف ایم 94 کی ٹیم عدنان بلوچ اسٹیشن مینجر پروڈکشن مینجر خواجہ عظیم، نیوز انچارج آڈیو انجینئر اسد علی سیال کی جانب سے منڈی بہاؤالدین پولیس کی اس کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور پولیس ٹیم کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں

اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ملک عرفان صفدر بھرتھ، ڈی ایس پی سی آئی اے محمد عامر شاہین گوندل، انچارج آئی ٹی سب انسپکٹر قسور عثمان معہ پولیس ٹیم بھی موجود تھی

اپنا تبصرہ لکھیں