منڈی بہاؤ الدین (ایم.بی.ڈین نیوز 21 دسمبر 2020) محلہ شفقت آباد مین گلی نمبر 2 میں ملک سپر سٹور پہ ڈکیتی کی واردات،تین نقاب پوش ڈاکو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار۔علاقہ میں ڈکیتی کی واردات سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے محلہ شفقت آباد مین گلی نمبر 2 میں ملک سپر سٹور پر رات 9 بج کر 30 منٹ پر کالے رنگ کے 125 پر 3 نقاب پوش مسلحہ ڈاکو آئے اور اسلحہ کی نوک پر 6 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے. ڈاکوؤں نے ڈکیتی کرنے سے پہلے چوک میں کھڑے ہو کر کسی کو فون بھی کیا۔ اسلحہ بردار لڑکا پٹھان لگتا تھا اور اس کے بال سرخ رنگے ہوئے تھے۔
ایک لڑکا موٹرسائیکل پر سوار رہا، ایک نے اسلحہ تانے رکھا اور تیسرے لڑکے نے اندر جا کر کاونٹر سے کیش نکالی، 2 منٹ میں ڈاکو ڈکیتی کر کے آسانی سے چلے گئے ۔ ڈاکوؤں کے پاس موزر نما بڑا سا پسٹل تھا۔15 پر کال کی گئی۔ پولیس تھانہ سول لائن نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔ یاد رہے ابھی کل ہی بنک میں بھی ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے ۔