ملک وال(نامہ نگار ) سابق وائس چیئرمین یونین کونسل کے قتل کا مقدمہ سات افراد کیخلاف درج، مقتول کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا
تفصیلات کیمطابق یونین کونسل مڈھ پرگنہ کے سابق وائس چیئرمین اور ن لیگی رہنما اعجاز حسین شاہ کو پیر کے روز مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا مقتول کی نماز جنازہ گزشتہ روز ریلوے گراؤنڈ ملکوال میں ادا کی گئی جس میں ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی.
مقتول کے بھائی ریاض حسین شاہ کی درخواست پر پولیس تھانہ ملکوال نے جاوید گوندل سمیت سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔