Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

ریسکیو 1122 کا سینئر اہلکار ڈیوٹی کے دوران وفات پا گیا، اعزاز کیساتھ آبائی گائوں تدفین

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28جنوری 2021 ) ریسکیو 1122 کے سینئر اہلکار گلزار حسین آف واڑہ بالیاں کی پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔نماز جنازہ میں محکمہ کے افسران ، اہلکاران کے علاوہ عمائدین شہر اور عوام الناس کی کثیر تعداد شریک تھی۔

درین اثناءگلزار حسین آف واڑہ بالیاں جو کہ عرصہ دراز سے ریسکیو 1122میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ دوران ڈیوٹی اچانک وفات پا گئے تھے۔ جنہیں بعد ازاں پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان اور محکمے کے دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔

میت کو ریسکیو اہلکاران کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پھالوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔بعد ازاں اپنے تعزیتی بیان میں ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے کہا کہ مرحوم گلزار حسین آف واڑہ بالیاں اعلیٰ مخلص، جفاکش اور محنتی انسان تھے۔انہوںنے کہا کہ ہمیشہ وقت سے پہلے ڈیوٹی پر پہنچنا ، اپنا کام دیانت داری سے انجام دینا ، صاف ستھرا یونیفارم زیب تن کر کے آفس آنا اور ساتھی ریسکیورز کے ساتھ نہایت محبت سے پیش آنا گلزار حسین کا خاصہ تھا۔

ہم گلزار حسین صاحب کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔گلزار حسین اپنی ذات میں ایک مکمل شخصیت تھے۔اللہ پاک ان کے صغیرہ کبیرہ گناہوں سے در گزر فرما کر انسانیت کی خدمت کرنے والے اس عظیم ریسکیور کے درجات بلند فرمائے۔آمین

←اسسٹنٹ کمشنر کا پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
محتسب پنجاب منڈی بہاو الدین نے ریٹائرڈ ٹیچر کی بچیوں کی شادی گرانٹ کے بقایا جات دلوا دئیے→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz