ملکوال کے علاقہ رکن میں کھیل کے دوران جھگڑے پرایک نوجوان کھلاڑی قتل۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 19 فروری 2021) ملکوال کے علاقہ رکن میں عدنان رانجھا اور قاسم شاہ دیگر دوستوں کے ساتھ باڈی کھیل رہے تھے کہ اس دوران دونوں میں جھگڑا ہو گیا تاہم دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروا کے معاملہ رفع دفع کرا دیا لیکن قاسم شاہ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ گھر سے پسٹل لے کر میدان میں آیا اور عدنان رانجھا پر فائرنگ کردی.
جس سے عدنان شدید زخمی ہو گیا اسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا پولیس تھانہ گوجرہ نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دی ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔