ملک بھر میں موسم کی متوقع صورتحال
14 سے 17 اپریل کے دوران بارشوں کا ایک سلسلہ ملک کو متاثر کرے گا جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں بعض مقامات پر ژالہ کے امکانات موجود ہیں۔
ماہ رمضان
ماہ رمضان کے پہلے 10 سے 15 روز تک ملک میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران گرمی کی کسی بھی لہر کا کوئی خاصہ امکان نہیں ہے۔
پنجاب کا موسم:
15 سے 18 اپريل کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر شدید آندھی کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔
شمالی پنجاب:
14 سے 18 اپریل کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سیالکوٹ جہلم گجرات منڈی بہاؤالدین اٹک نارووال حافظ آباد فیصل آباد لاہور گوجرانوالہ چنیوٹ سرگودھا چکوال میانوالی تلاگنگ کھیوڑہ سمیت شمالی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔
وسطی پنجاب:
15 سے 18 اپریل کے دوران وسطی پنجاب کے علاقوں بھکر جھنگ فتح پور ساہیوال ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکپتن جڑانوالہ ہڑپہ گوجرہ پیر محل کمالیہ اٹھاراں ہرازی احمد پور سیال اور نور پور تھل کے علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے چند مقامات پر ژالہ باری کے امکانات موجود ہیں۔
جنوبی پنجاب:
15 سے 17 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان فورٹ منرو تونسہ سخی سرور راجن پور جام پور روجھان علی پور مظفر گڑھ جتوئی احمد پور شرقیہ بہاول پور لودھراں ملتان کہروڑ پکا میلسی بوریوالا خانیوال حاصل پور بہاولنگر لیہ کوٹ ادو میں گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران کچھ علاقوں میں شدید آندھی کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کے امکانات بھی موجود ہیں رحیم یار خان لیاقت پور صادق آباد خان پور کے علاقوں میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک. بارش برسانے والے سسٹم کی متوقع رپورٹ موسمی ماڈلز کو دیکھ کر بنائی جاتی ہیں، باقی عملی جامہ پہنانے والی ذات اللّٰہ پاک کی ہے۔وہی ہر چیز پر قادر ہے.