رمضان المبارک کے حوالے سے منڈی بہاوالدین میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

منڈی بہاو ¿الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10اپریل 2021)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسراکی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، تھوک فرشوں ،دوکاندروں ، تاجروں ،اور ڈارفین کی مشاورت سے رمضان المبارک کے حوالے سے اشیائے ضروریہ کی قمیتیں مقرر کر دیں. اجلاس میں مقرر کردہ قمیتوں کے مطابق عوام الناس کو حکومت پنجاب رمضان المبارک پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں دس کلو آ ٹا 375 روپے فی تھیلہ، چینی 65 روپے فی کلو جبکہ عام بازاروں میں 83 روپے میسر ہو گی اس امر کا فیصلہ ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کیا گیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، سیکر ٹر ی مارکیٹ کمیٹی ، پھل سبزی کریانہ مر چنٹ اور انجمن تاجران کے نمائندوں ، بابو بشیر احمدسمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے. اجلاس میں میں اشیا ءضروریہ کی نئی قمیتوں کے مطابق ، آٹا تھیلا (10کلو گرام ) 375روپے، سپر کرنل چاول ر مضان بازار 110روپے فی کلو جبکہ عام بازار 115روپے کلو دال چناموٹی ر مضان بازار 120روپے اور باریک 115روپے فی کلو دال مسور رمضان بازار 150 روپے جبکہ عام بازار 160روپے، دال ماش دھلی رمضان بازار 250 روپے جبکہ عام بازار 260 روپے،، دال مونگ دھلی رمضان بازار 180عام بازار 190 روپے، ، سفید چنا رمضان بازار 125روپے، عام بازار 135روپے فی کلو جبکہ ، کالا چنا رمضان بازار 125 روپے فی کلو گرام پر دستیاب ہونگے.

یہ بھی پڑھیں:منڈی بہاوالدین میں 2، پھالیہ اور ملکوال میں ایک ایک سستا رمضان بازار لگایا جائے گا

اسی طرح رمضان بازاروں میں چھوٹا گوشت مٹن 880 روپے فی کلو جبکہ عام بازار میں 900روپے فی کلو ،بیف رمضان بازار 430 روپے فی کلوجبکہ کہ عام بازار میں 450 روپے فی کلورمضان بازار ، بیسن120 جبکہ عام بازار میں 130روپے فی کلو، دودھ فی کلوروپے لیٹر، دھی 100روپے فی کلودستیاب ہو گا۔ اسی طرح تندوری روٹی 100گرام 7روپے فی عدد، نان120گرام 12روپے فی عدد پر دستیاب ہونگے جبکہ سبزیوں، فروٹ ، انڈے ، برائلر گوشت مارکیٹ کمیٹی روزنامہ کی بنیاد پر مقرر کرے گی۔

منڈی بہاوالدین میں آج سبزی، پھل، برائلر مرغ، انڈے و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے تاجران اور متعلقہ افسران کے ساتھ غوروخوص کے بعد متفقہ طور پراشیاءخوردونوش کی مندرجہ بالا قیمتیں مقرر کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس صاحبان اور تاجر حضرات سے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عوام کی قوت خرید کے مطابق کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں کیونکہ ان کی حقیقی کارکردگی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عوام الناس کو فائدہ پہنچانا ہے ،

انہوں نے باور کرایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی واضح ہدایات کی روشنی میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کو سوفیصد یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے ،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومتی ہدایت کو سنجیدگی سے لے کر اس پر سوفیصدکارکردگی دکھانا ہوگی۔ طارق علی بسرا نے ہدایت کی کہ کسی غریب دکاندار کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے بلکہ صریحاََ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے.

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کی منڈی بہاوالدین آمد متوقع، ضلع کی صفائی ستھرائی کا کام جاری

اپنا تبصرہ لکھیں