منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے نواحی گاوں رسول لوکڑی میں ہونے والی ایک ہی دن کی 15 وارداتوں سمیت مختلف تھانوں میں درجنوں وارداتیں کرنا والا بین الاضلاعی ڈکیت گینگ دیمو چنگڑ کے آٹھ ارکان گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 15 لاکھ روپے کی نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 جنوری 2021) منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ صدر کے گاوں رسول لوکڑی میں ایک ہی رات کے دوران 15 ڈکیتی کی وارداتوں سمیت تھانہ کھٹیالہ شیخاں، سول لائن، میں درجنوں سنگین وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ دیمو چنگڑ کے آٹھ ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے
ڈی پی او سید علی رضا بخاری کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے یہ گینگ وارداتوں کر رہا تھا جس پر ایس پی انویسٹی گیشن طارق سکھیرا، ڈی ایس پی خالد رانجھا، شبیر اعوان، سی آئی اے ڈی ایس پی عامر شاہین، کی سربراہی میں پولیس پارٹی تشکیل دی گئیں جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش کے تحت بین الاضلاعی ڈکیت کے سرغنہ ندیم دیمو چنگڑ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کر لیا، انکے قبضہ سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی 15 لاکھ روپے کی نقدی، جدید اسلحہ برآمد کر لیا ہے،
ڈی پی او علی رضا کا کہنا تھا کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقہ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور انشاءاللہ ضلع کی زمین سماج دشمن عناصر سے پاک کر دی جائے گی انہوں نے بہترین کارکردگی دیکھانے پر پولیس کی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے