ضلع کی سب سے بڑی واردات :لوگوں میں خوف وہراس شدید غم وغصہ
منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 جنوری 2021) رسول لوکڑی میں ڈکیتی کی وارداتیں ڈکیت گروہ نے اسلحہ کے زور پر دیدہ دلیری سے 20 گھروں میں واردات کی. دروان ڈکیتیاں ڈاکو لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے اور قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے
ڈکیتی کی 11:50پر پہلی واردات هوئى اسکے بعد یہ سلسلہ جارى رہا اور لوگوں کے گھروں میں داخل هو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹا گیا،ڈاکووں تعداد 7سے 8 افراد کى تھى، 12:40 پرپولیس رسول لوکڑى ميں پہنچی لیکن چورى کا سلسلہ تھم نہ سکا بلاآخر 2 بجےکے قریب مسجد میں اعلانِ عام هوا کہ تمام حضرات الرٹ هو جائیں لوگوں نے هوائى فائرنگ کی اور میدان میں آگئے اور ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس سے ڈاکو فرار ہوگۓ
علاقے کے لوگوں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا. پورا ضلع میں چوری ڈکیتی قتل وغارت ایسے ہو رہی ہے جیسے لیاری ہو ڈاکوں کے لیے منڈی بہاوالدین ضلع محفوظ پناہ گاہ بن گیا