منڈی بہاوالدین میں چوری کی ایک اور واردات: رانا پان شاپ گوڑھا چوک سے چور 15لاکھ کاپارسل لوٹ کرفرار
منڈی بہاﺅالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 6 فروری 2021) منڈی بہاﺅالدین شہر میں ڈکیتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، شہرمیں دن دیہاڑے ایک اور چوری کی واردات نے عوام میں پھر سے خوف و ہراس میں ڈال دیا ، تفصیلات کے مطابق شام کے وقت مینجر Vivo regional تنورخان میٹنگ کے سلسلہ میں گجرات گئے ہوئے تھے کہ TCSکے ذریعے ان کا 15 لاکھ کا موبائلز کا پارسل آیا .
جسے بوجہ فوتگی مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے رانا پان شاپ گوڑھا چوک پر رکھا ہوا تھا ،شام 5 بجے نامعلوم چوررانا پان شاپ سے 15لاکھ کا موبائلز کاپارسل لے کر فرار ہوگئے ،بعدازاں تنورخان نے تھانہ سٹی میں درخواست دی گئی ہے تاہم ابھی تک چوروں کا پتہ نہیں چل سکا ۔