منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18دسمبر2020)دفتر محتسب پنجاب منڈی بہاو الدین نے دارسی کرتے ہوئے بیوہ کو مرحوم خاوند کی سالانہ ترقیوں کے بقایا جات دلوا دئیے۔زمرد بی بی بیوہ اظہر جاوید نے محتسب پنجاب ریجنل دفتر منڈی بہاو الدین میں ایک درخواست گزاری کہ سائلہ کا خاوندمورخہ 07.12.2017 کو انتقال کر گیاوہ محکمہ تعلیم میں21.04.1987 کو ‘ان ٹرینڈ’ٹیچر بھرتی ہوا اور02.10.2000 کو میڈیکل گراو نڈ پر ریٹائرڈ ہوا۔ سائلہ فیملی پنشن وصول کر رہی ہے لیکن محکمے کی طرف مرحوم کی سالانہ ترقیوں کے بقایا جات واجب الادا تھے۔
متعدد بار درخواستیں پیش کرنے کے باوجود شنوائی نہ ہوئی۔جس پر دفتر محتسب پنجاب منڈی بہاو الدین نے دارسی کرتے ہوئے بیوہ کو مرحوم خاوند کی سالانہ ترقیوں کے بقایا جات دلوا دئیے۔جن کی مالیت 75ہزار 132 روپے بنتی ہے ۔سائلہ دفتر محتسب پنجاب منڈی بہاو الدین کی شکرگزار ہے۔