منڈی بہاوالدین (بیوروچیف ) معروف تاجر رہنما شیخ ماجد رشید کی رہائش گاہ پر چیف الیکشن کمشنر اعجاز احمد جنجوعہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاوالدین کے تاجران کا الیکشن ایک خوش آئند عمل ہے. جس میں تاجران کو بھر پور حصہ لینا چاہیے اور متفقہ طور پر انجمن تاجران کی تشکیل کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے،
اس موقع پر معروف تاجر رہنما حاجی مظہر اقبال گوندل اور الیکشن کمیٹی کے ممبران شمس الدین ڈار، مرزا ریاض شاہد، مرزا ارشد اقبال، خالد محمود قریشی، رانا محمد عارف، ملک محمد فاروق، خاور قریشی و دیگر معزز تاجران موجود تھے. میٹنگ میں انجمن تاجران کے الیکشن کے امور کا جائزہ بھی لیا گیا. اعجاز احمد جنجوعہ نے کہا کہ منڈی بہاوالدین میں الیکشن کے زریعے ایک انجمن تاجران کا بننا نہایت ضروری ہے. تاکہ تاجران کے مسائل حل ہو سکیں.
حاجی مظہر اقبال گوندل نے کہا کہ منڈی بہاوالدین کے تمام تاجر اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں. ووٹ کا اندراج فری کیا جا رہا ہے. پورے شہر کے تاجران کو رجسٹرڈ کر کے انجمن تاجران کا الیکشن ہونے جا رہا ہے. انجمن تاجران بنانے میں تمام تاجروں کو بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ تاجروں کے مسائل حل ہوں. میٹنگ میں شرکت کرنے والے تاجران نے شیخ ماجد رشید اور محترمہ حمیدہ وحید الدین کا شکریہ ادا کیا.