مندی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 جنوری 2021) منڈی بہاؤالدین : مرکزی صدر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا رانا عاطف رؤف اور صدر پنجاب کاشف صابر خان نے سی ای او چیئرمین میڈیا گروپ حامد رسول مختار جرنلسٹ کو پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم منڈی بہاؤالدین کا ضلعی صدر مقرر کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
حامد مختار نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے قائدین ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ، چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے، محترمہ حمیدہ وحیدالدین ایم پی اے اور چوہدری خرم مشتاق ڈویڑنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کا شکرگزار ہوں کہ جن کی تجویز، تائید و حمایت پر مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میں اپنے قائدین رانا عاطف رؤف مرکزی صدر پی ایم ایل این سوشل میڈیا اور صدر پنجاب کاشف صابر خان کا بھی تہہ دل سے ممنون ہوں جنھوں نے مجھ پر بے حد اعتماد کیا اور عزت بخشی۔
میں مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین کی ضلعی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کے قائدین کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں مسلم لیگ ن کے نظریے و بیانیئے کے فروغ کیلئے پہلے سے زیادہ اپنی توانائیاں بروئے کار لاؤں گا۔ ان شاء اﷲ