منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 25 جنوری 2021) گجرات اور منڈی بہاوالدین کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ضلع گجرات و منڈی بہاوالدین کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی.
ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے وزیر اعظم عمران خان کو گجرات میں جاری تعمیر وترقی کے منصوبوں بارے آگاہ کیا اور ساتھ ہی مختلف عوامی منصوبوں بارے سفارش کی ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر،رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد،شوکت بھٹی اور رکن صوبائی اسمبلی گجرات میاں اختر حیات،چوہدری لیاقت بھدر،چوہدری محمد ارشد منڈی بہاوالدین سے رکن صوبائی اسمبلی طارق تارڑ،چوہدری گلریز افضل چن،سابق رکن اسمبلی چوہدری اعجاز احمد اور چوہدری نزر محمد گوندل شریک تھے