منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 2 0مئی 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد ارشد تارڑ نے جوکالیاں سیمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزوی اور دوسرے اضلاع میں سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کرلئے ، برآمد کی گندم کی مالیت 13 کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔
دریں اثنائ جوکالیاں سیمت ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑرولر محمد ارشد تارڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر, فوڈ انسپکٹر اور دیگر نے غیر قانونی ذخیرہ کی گئی اور سمگل شدہ گندم پر کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار سے زائد تھیلے قبضے میں لے لئے اور نجی گوداموں کو سیل کر دیا جبکہ برآمد کی گئی گندم تحویل میں لے کر سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد ارشد تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے گندم خریداری کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے گا اور کسی کو بھی گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پھالیہ: 2 کروڑ مالیت کی ذخیرہ کی جانے والی گندم کی بوریاں برآمد
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دوسرے اضلاع میں سمگلنگ پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ مافیاز گندم کو ذخیرہ کر کے پہلے گندم کو مارکیٹ میں شارٹ کرتے ہیں اور جب گندم کی سپلائی کم ہو جاتی ہے اور ملتی کم ہے تو یہی گندم مہنگے داموں عوام الناس کو بیچی جاتی ہے جو کہ سراسر ظلم اور ذیادتی ہے جو کہ کسی بھی صورت نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے گندم کی ذخیرہ اندوزی بند کر دیں ورنہ بھاری جرمانوں کی ساتھ ساتھ جیل بھی بھیجا جائے گا اور گندم سرکاری تحویل میں لے لی جائے گی اور ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی چاہے کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو۔