منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 30 جنوری 2021) گیپکو کی من مانیاں جاری. منڈی بہاوالدین میں حلال لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جنوری کے بعد ماہ فروری 2021 میں بھی جاری رہے گا. گیپکو نے بجلی بندیش کا نیا شیڈول جاری کر دیا.
جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق منڈی بہاوالدین میں کنسٹرکشن کے باعث ملکوال کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے فیڈرز کی بجلی ماہ فروری 2021 میں مختلف اوقات میں بند رہے گی.
132 کے وی ملکوال گرڈ اسٹیشن کے میانی فیڈر، ملکوال سٹی فیڈر، شمہاری فیڈر اور آہلہ فیڈر کی بجلی مورخہ یکم اور 4 فروری 2021 میں صبح 10 سے شام 4 بجے تک بند رہے گی. جبکہ منگووال کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے رنسیکے فیڈر کی بجلی مورخہ 2، 9، 15 اور 18 فروری کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک بند رہے گی. نوٹیفکیشن جاری