جاڑہ: مزرود کی شادی شدہ بیٹی مہلک بیماری میں مبتلا، وزیر اعظم سے علاج معالجہ کی اپیل

منڈی بہاؤلدین غریب والدین کی بیٹی مہلک بیماری میں مبتلا مریضہ کے والد منیر احمد کے مطابق بیٹی کو لاہور اسلام آباد سمیت مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کر دیا ہے وزیر اعظم پاکستان سے بیٹی کے علاج میں مدد کی اپیل

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے مضافاتی علاقے جاڑہ میں منیر نامی شخص کی شادی شدہ بیٹی مہلک مرض میں مبتلا ہے منیراحمدکے مطابق اس کی بیٹی کو چار ماہ قبل منہ میں درد ہوا جس مقامی سطح پہ علاج معالجہ کروایا گیا مگر بیماری میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا گیا زیب النساء کو پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاؤالدین پھر لاہورشوکت خانم ،جناح ہسپتال ،فیصل آباداور اسلام آباد کے مختلف ہسپتال میں لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں کی بیماری سمجھ میں نہ آنے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کردیا ہے.

منیرمزیدکا کہنا ہے کہ میری سات بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے وہ بھی چھوٹا ہے میں مزدور بندہ ہوں اپنی جمع پونجھی سمیت عزیزواقارب اور گاؤں کے لوگوں سے ادھار لیکر بیٹی کا علاج معالجہ کروا رہا ہوں مگر ڈاکٹروں کو بیٹی کی بیماری کی سمجھ نہیں آرہی میری وزیر اعلئ پنجاب عثمان بردار،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف سے گذارش ہے کہ میری بیٹی کے علاج میں میری مدد کی جائے.

اپنا تبصرہ لکھیں