Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

ثقافت کے فروغ کے لیے منڈی بہاوالدین میں نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاوالدین( ایم۔بی۔ڈین نیوز 22 فروری2021 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ثقافت کے فروغ کے لیے نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد پنجاب میں ثقافت کا فروغ اور ترقی ہے ۔

انہوں نے بتایا اس پروگرام کے مطابق صوبے بھر بلخصوص منڈی بہاوالدین میں ثقافتی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت گائیکی ، آلات کی موسیقی ، فائن آرٹس ، کرافٹس ، ادب (جس میں شاعری اور کہانی نویسی) ، شارٹ فلم میکنگ ایسے شعبہ جات کے مقابلے کروائے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر کی آرٹ کونسلز اور مقامی انتظامیہ کی معاونت سے ان مقابلوں میں 15 سے 35 سال عمر کے نوجوان حصہ لیں گے جن کی ڈویژنل ،ضلعی اور تحصیل سطح پر باقاعدہ رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ثقافت کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، اسسٹنٹ ڈائریکڑ ایجوکیشن، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ، ممبر پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن ، پرنسپل وی ٹی آئی، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

انہوں نے شرکا ءاجلاس کو بتایا حکومتی ہدایت کے مطابق ثقافتی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میںڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلہ جات کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز منڈی بہاو ¾الدین میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صاحیبان کو اپنی اپنی تحصیلوں میں نوجوانوں کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے اور ابلاغ عامہ کے لیے اہم چوکوں شاہراوں پر بینرز اور پینافلیکس لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلعی سطح پر مقابلہ جات میں اول آنے والوں کے لیے 10 ہزار روپے دوم آنے والوں کے لیے 7 ہزار روپے جبکہ سوئم آنے والوں کے لیے 5 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شرکائے اجلاس پر زور دیا کے وہ اپنے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے بہترین نوجوان ٹیلنٹ کا کھوج لگا کر سامنے لائیں اور 24 فروری تک نوجوانوں کی رجسٹریشن کر کے اس سے اگلے تین روز میں ٹرائل مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔

←ملک بھر میں ایک ہی دن عید اور روزے کے اہتمام کی کوششیں، رویت ہلال کمیٹی
نظام تعلیم کے تسلسل کے لیے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ طلباءکا اندراج بنیادی ترجیح ہے، طارق علی بسرا→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz