منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف ) تھانہ صدر کو اپنی حدود میں منتقل کرنے پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید علی رضا کے شکرگزار ہیں، چوکی رسول کو شہیدانوالی نہر کے پل پر منتقل کرنے کی اپیل ہے ،تا کہ نہر کنارے ہونے والی ڈکیتی و قتل اور دیگر وارداتوں میں کمی آ سکے۔مظہر اقبال گوندل صدر پروفیشنل جرنلسٹ کونسل ۔
تفصیلات کے مطابق حاجی مظہر اقبال گوندل بیوروچیف روزنامہ صدائے وطن لاہور و صدر پروفیشنل جرنلسٹ کونسل منڈی بہاؤالدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے تھانہ صدر کو اپنی حدود میں منتقل کرنے کی آواز بلند کی ،جس پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید علی رضا نے نوٹس لے کر تھانہ صدر کو چوکی رسول کی بلڈنگ میں تھانہ کی حدود میں منتقل کرنے کے آرڈر دے کر شکریہ کا موقع فراہم کیا ہے ۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید علی رضا ماشااللہ بہت ہی اچھا کام کر رہے ہیں، اللہ پاک انہیں استقامت دے۔
ہماری ان سے گزارش ہے کہ 8 آر ڈی سے لے کر چورنڈ نہر کنارے بہت زیادہ ڈکیتی و قتل اور دیگر وارداتیں ہوتی ہیں، اس لیے مہربانی فرما کر رسول چوکی کو شہیدانوالی نہر پل پر منتقل کیا جائے۔ چونکہ رسول چوکی کی جگہ تھانہ صدر منتقل ہو چکا ہے، اس لیے رسول چوکی کو شہیدانوالی نہر پل پر منتقل کر کے مزید شکریہ کا موقع فراہم کریں تاکہ علاقہ میں وارداتیں ختم ہوں،اور علاقہ کے لوگ پر امن ماحول میں زندگی بسر کر سکیں ۔ میں ایک بار دوبارہ سید علی رضا ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کا تھانہ صدر اپنی حدود میں منتقل کرنے پر انتہائی مشکور ہوں ۔ میں امید رکھتا ہوں کہ منڈی بہاؤالدین سے سید علی رضا کی سربراہی میں منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ، رشوت،جعلی جھوٹے مقدمات، تھانہ جات سے ٹاوٹ سسٹم اور غلط تفتیش کا خاتمہ ہو گا۔
میں سید علی رضا سے انتہائی پر امید ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ ماضی کی زیر زبر کا خاتمہ ہو گا، انشاءاللہ منڈی بہاؤالدین سید علی رضا کی سربراہی میں ماڈل پولیس والا ضلع بنے گا۔ جس میں صحافیوں کو اظہار رائے اور مثبت تنقید کی آزادی ہوگی اور پولیس اپنے ڈسپلن کے تحت کام کرے گی اور کالی بھیڑوں کا خاتمہ ہو گا۔ اور نشاندہی پر پولیس فوری کارروائی کا عمل اپنائے گی۔ میری ایس پی انویسٹی گیشن طارق محمود سکھیرا صاحب سے بھی ملاقات ہوئی ہے،طارق محمود سکھیرا صاحب نے بھی میرٹ کو ترجیح دینے اور کام ،کام اور بس کام کی یقین دہانی کروائی ہے۔