منڈی بہاوالدین میں ڈاکوؤں کی دلیرانہ واردات . منڈی بہاوالدین پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گئی .تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین میں آئے سائل کا تھانہ کے احاطہ سے موٹرسائيکل چوری
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 5 اپریل 2021) منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں شہیدانوالی کا رہائشی نوید نامی شخص تھانہ صدر میں کسی انکوائری کے سلسلہ میں تھانہ میں آیا ہوا تھا جب انکوائری ختم ہوئی تو دیکھا موٹرسائيکل غائب پایا، نوید نامی شخص نے شور واویلہ کیا کہ دیکھو تھانہ کے اندر سے میرا موٹرسائيکل چوری ہوگیا ہے تھانہ صدر کے عملہ نے یہ کہہ کر مدعی کو تھانہ سٹی کا علاقہ ہے تھانہ سٹی بھیج دیا تھانہ سٹی میں درخواست آن لائن کردی گئی ہے.
قابل غور بات یہ ہے کہ چور کتنی دلیری سے تھانہ صدر کے اندر سے موٹرسائيکل چوری کرکے لے گئے مدعی نوید نے ڈی پی او سید علی رضا سے پر زور اپیل کی ہے کہ میری داد رسی کرتے ہوے ایف آئی ار درج کرکے چور کو تھانہ کے کیمرہ کی مدد سے فوری پکڑا جاے اور میری چوری شدہ موٹرسائيکل برآمد کروا کر انصاف کتنے تقاضے پورے کیے جائیں.