منڈی بہاوالدین (خصوصی رپورٹ )ضلع منڈی بہاوالدین ڈاکووں اور قاتلوں کے حوالے تھانہ سول لائن تھا نہ سٹی کا علاقہ غیر بن گیا ڈاکو سرعام اسلحہ لہراتے سڑکوں پر دن دنانے لگے.
شفقت آباد سمیت آلہ روڈ پر پیدل ڈاکوؤں کا ڈیرہ سپرا کا محاصرہ، اسلحہ کی نوک ہر تین گھروں کو لوٹ لیا لاکھوں کی نقدی زیورات، غیر ملکی کرنسی چھین لی مذاحمت پر تشدد، اندھا دھند ہوائی فائرنگ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا شہری نیشنل بنک خونی ڈکیتی کے بعد عدم تحفظ کا شکار ہوگئے پولیس کے تین اہلکار موقع پر ڈاکو تماشا دیکھتے رہے.
منڈی بہاوالدین میں آئے روز کی ڈکیتی کی پے درپے وارداتوں میں اضافہ ہو گیا گذشتہ رات پیدل آنے والے سات ڈاکووں نے جدید اسلحہ کے ساتھ آلہ روڈ پر ڈیرہ سپرا کا محاصرہ کر لیا، اور حاجی ظفر، کمال خان، چوہدری نور کے تین گھروں میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، غیر ملکی ملکی کرنسی چھین لی ایک گھر نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر دروازہ بند کر لیا، ڈاکوؤں نے دروازہ توڑ کر لوٹ مار کی مذاحمت پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا.
ڈکیتی کی واردات کی اطلاع تھانہ سول لائن کو دی گئی پولیس کے تین اہلکار موقع پر پہنچ گئے لیکن پولیس کو اگے بڑھنے کی جرات نہیں ہوئی ڈاکو دوران واردات اندھادھند فائرنگ کرتے رہے جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور پولیس کی موجودگی میں پیدل فرار ہوگئے .
یاد رہے کہ منڈی بہاوالدین میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری تشویش میں مبتلا ہیں ابھی تک نیشنل بنک کے باہر ہونے والی خونی ڈکیتی کے ملزمان بھی گرفتار نہیں ہوسکے اس سے پہلے بھی ہونے والی وارداتوں اور قاتل ملزمان نہ گرفتار ہوسکے