منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25جنوری 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کے کام کے معیار ،رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی پیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جن سکیموں کے فنڈز دستیاب ہیں ان کے کام میں کسی قسم کا تعطل نہ پیدا کیا جائے بلکہ ان کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ ، ڈی او بلڈنگ قرار شاہ، روڈز، انہار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج 2020-21 کے حوالے سے بتایا کہ ڈھوک کاسب سے مرالہ تک 4کلومیٹر بننے والی روڈ جس کی لاگت 49.092 ملین روپے اور اڈہ پاہڑیونوالی سے مٹھہ چک تک 3.91کلو میٹر بننے والی روڈ جس کی لاگت 49.766ملین روپے ہے ۔ اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آفس جس کی لاگت 14.990 ملین روپے ہے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کی مکمل تکمیل تک ان کے معائنے کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منظم منصوبہ بندی کے تحت ٹیم ورک کے تحت مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے صوبے بھر میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن سکیموں کے فنڈز دستیاب ہیں ان کے کام میں کسی قسم کا تعطل پیدانہ کیا جائے بلکہ ان کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور جاری ترقیاتی سکیموں کے دوران تکمیل تک ان کے معائنے کو یقینی بنایا جائے۔طارق علی بسرا نے افسران پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔