منڈی بہاؤالدین( بیوروچیف ) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کا منڈی بہاوالدین میں عظیم الشان کانفرنس زیر قیادت امیر ضلع منڈی بہاؤالدین نعیم چھٹہ منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب میں تحریک لبیک پاکستان کے پارٹی لیڈر مرکزی امیر صاحبزادہ بابا جی حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے شرکت کی جن کا استقبال مین تقریبا 30 منٹ تک پھول نچھاوڑ ہوتے رہے اور پارٹی نررے گونجتے رہے۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے 20 اپریل کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر حکومت سے فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا .
باصورت دیگر انھوں نے فیض آباد دھرنا کا کہا تقریب میں انھوں نے نیشنل میڈیا کی مناسب کوریج نا دینے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔کارکنان کی جوش و جزبہ کو سراہا اور داد دی اور ضلع منڈی بہاؤالدین سے ملنے والے عزت پیار اور ناموس رسالت پر مر میٹنے کے جذبہ پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔