بین الاضلاعی بلا ڈکیت گینگ کے 7ارکان گرفتار، ایک کروڑ 70 لاکھ کا سامان، 60 لاکھ روپے نقدی،53 تولے سونا برآمد

منڈی بہاءالدین پولیس نے شہر کے معروف سونے کے تاجر خواجہ صدیق کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی سنگین واردات کے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو خواتین سمیت سات ڈاکووں کو تھانہ سٹی پولیس نے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 60 لاکھ روپے نقدی 53 تولے طلائی زیورات 01 کار 01 موٹرسائیکل برآمد کر لئے ڈی ایس پی سی آئی اے عرفان صفدر بھرتھ کی پریس کانفرنس کے دوران انکشافات

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 7 اپریل 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایت پر تھانہ سٹی میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم عرفان صفدر بھرتھ نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے جیولرز کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات کے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 60 لاکھ روپے نقدی 53 تولے طلائی زیورات 01 کار 01 موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں،

ملزمان علاقہ تھانہ سٹی کے معروف صراف خواجہ محمد صدیق کے گھر میں داخل ہو کر 60 لاکھ روپے نقدی اور 53 تولہ کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے. پولیس نے واردات کے ملزمان کو جدید سائنٹیفک طریقہ سے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ارکان کو اسکے سرغنہ رفاقت عرف بلا کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان سے مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے، گرفتار ڈاکوؤں کے گینگ میں دو خواتین ڈاکو سہولت کار بھی شامل ہیں جو ملزمان کیلئے گھروں میں واردات کی راہ ہموار کرتی تھیں

اپنا تبصرہ لکھیں