منڈی بہاوالدین گالم گلوچ اور فقرے بازی نوجوان کی جان لے گئیں. بھکھی شریف میں پڑوسیوں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکے دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز محمد الیاس مغل 14 دسمبر 2020) منڈی بہاوالدین کے نواحی گاوں بھکھی شریف میں گالی گلوچ اور فقرے کسنے پر گولیا ں چل گئی جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جب کے دوسرا شدید زخمی ہو گیا زخمی ہونے والے نوجوان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا گیا.
مقتول اور ملزمان کے درمیان گالم گلوچ اور فقرے بازی پر اکثر تکرار رہتی تھی جب کے پولیس کا کہنا ہے کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے.