ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایت پر اغواء شدہ مغوی/مغویہ بازیاب بحفاظت حوالے وارثان
منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 30 مارچ 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کے احکامات پر راجہ فخر بشیر (DSP ملکوال) کی زیر قیادت ثنآاللہ مرڈ(SHO تھانہ گوجرہ) اور انکی ٹیم نے مقدمہ نمبر 103/21بجرم 363 ت پ موضع بوسال سکھا اغواء ہونے والے بچے عبدالحادی بعمر 3 سال جبکہ مغویہ مسمات(س) بعمر 15/16 سال کو اپنی تجربہ کار صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر
مسلسل تگ و دو کے بعد DPO منڈی بہاوالدین کیجانب سے بچوں کے اغواء کے حوالے سے ملنے والے احکامات کی تعیمل کرتے ہوئے بازیاب کروا کر بحفاظت وارثان کے حوالے کر دیا گیا جوکہ منڈی بہاوالدین پولیس کو دعآئیں دیتے بخوشی بچوں کو لیکر اپنے گھر روانہ ہو گئے جس پر ضلعی پولیس کمانڈر سید علی رضا صاحب نے پوری ٹیم کو شاباش دی۔