لاہور: ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 اپریل 2021) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بزدار حکومت اعلی تعلیم کا حصول آسان بنانے اور نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ بزدار حکومت رسول یونیورسٹی پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم آج کوہسار یونیورسٹی مری کا باقاعدہ افتتاح کرینگے، کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل مینجمنٹ ٹورازم سمیت سائنس و آرٹس مضامین پڑھائے جائینگے، پنجاب ہاؤس مری کوہسار یونیورسٹی کو منتقل کیا جاچکا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے پزعزم ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں مختلف اضلاع میں یونیورسٹیز کی تعمیر پر کام جاری یا تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز سیالکوٹ، یونیورسٹی آف چکوال، یونیورسٹی آف حافظ آباد، یونیورسٹی آف میانوالی، راولپنڈی وومن یونیورسٹی پر کام جاری ہے، بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب، تھل یونیورسٹی بھکر، یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ لاہور، رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین پر بھی کام جاری ہے