منڈی بہاو ¿الدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم مارچ2021) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ تمام محکمے ڈسٹرکٹ گزیٹیر کی تکمیل کیلئے درست معلومات فراہم کریں فراہم کردہ معلومات میں محکمہ کے قیام ‘کام کی نو عیت ‘عصری تقاضوں کے مطابق محکمہ کی ترقی محکمہ کی عمارت اور ورکنگ ماحول کی تصویر شامل ہوں ۔ انہوں نے ایس این اے کو ہدایت کی کہ رہ جانے والے محکموں سے رابطہ کر کے ایک دو یوم کے اندر ڈیٹا حاصل کریں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ گزیٹیر کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم ، صحت، بلڈنگ، کالجز، پی ایچ ڈی ، ماحولیات، کوآپریٹو، پاسپورٹ، مال، زراعت، خوراک ، لیبر، ٹریفک، پولیس، جیل ، انڈسٹریز، رینجرز، شاہ تاج شوگر ملز، ہائی وے، واپڈا، پوسٹ آفس، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، اکاﺅنٹ آفس، ایکسائز ، ایم سیز کے سی اوز ، ڈویلپمنٹ، زکوٰة، پراسیکیوٹر، وائلڈ لائف اور دیگر تمام محکموں اوراداروں کے افسران موجود تھے۔
اجلاس میں تمام محکموں کے ساتھ ڈسٹرکٹ گیزیٹیر کی تکمیل کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 30محکموں نے ڈسٹرکٹ گزیٹیر کی تکمیل کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرا دیا ہے جبکہ دیگر محکموں کا ڈیٹا تکمیل کے مراحل میں اور وہ بھی جلد فراہم کر دیا جائے گا۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکموں کی طرف سے فراہم کئے جانے والے ڈیٹا کو ڈسٹرکٹ گزیٹیر کی تکمیل سے قبل حتمی نہ سمجھا جائے کیونکہ اس کی تکمیل کے مراحل کے دوران جو کمی بیشی واقع ہو گی وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کر کے پورا کیا جائے گا ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ فراہم کئے جاے والے ڈیٹا میں درست معلومات مہیا کی جائیں جن میں ضلع کے تاریخی ، ثقافتی، سماجی ، صنعتی پہلو کے علاوہ محکموں کام کرنے طریقہ کار ‘ تار یخ ‘ قیام ‘ آفس عمارت اور ورکنگ ما حول تصاویر واضح طور پر اجاگر ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ فراہم کی جانے والی یہ معلوماتی دستاویزات 5صفحات سے لے کر 15صفحات پر مشتمل ہوں اور یہ جامع ، خوبصورت اورآسان طرز اسلوب کا مرکب ہوں تا کہ ہر پڑھنے والے کو لطف محسوس ہو۔انہوںنےرہ جانے والے محکموں کے افسران کو 2یوم تک اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے یہ معلوماتی دستاویز بمعہ تصویر پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ حاصل ہونے والی معلومات کا مذید جائزہ لے کر اسے کتابی شکل دی جا سکے ۔