منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 10 مارچ 2021) پنجاب میں مسلم لیگ (ق) سےتعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹری سکولز ساجد احمد خان بھٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھیج دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ساجد احمد خان بھٹی کی جانب سے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، ان کیلئے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ساجد احمد بھٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے عزیز ہیں، جو پی پی 67 منڈی بہاء الدین سے 2018ء کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔