منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 دسمبر 2020) تھانہ ملکوال پولیس نے الٹی گنگا بہا دی، ایم سی بی ملکوال کے باہر بااثر افراد کا میاں بیوی پر بد ترین تشدد، پولیس نے تشدد کا نشانہ بنے والے کو تھانہ میں بند کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چھوڑ دیا
منڈی بہاوالدین کی تحصیل ملکوال میں صابر خان اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ مسلم کمرشل بینک میں کام سے گیا جیسے ہی باہر نکلا اس پر بااثر افراد نے میاں بیوی پر بد ترین تشدد کرنا شروع کر دیا جبکہ پولیس نے تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے صابر کو تھانہ ملکوال میں بااثر افراد کی ایماء پر بند کر دیا جیسے ہی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صابر کو رہا کر دیا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے میاں بیوی کو بااثر افراد تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صابر خان نے بااثر افراد کی کار کے عقب میں رکشہ کھڑا کر دیا تھا جس پر بااثر افراد طیش میں آگئے اور انہوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا.