منڈی بہاوالدین: ایم این اے حلقہ این اے 85 حاجی امتیاز احمد چوہدری ڈپٹی کمشنر طارق بسرا ہمراہ چوہدری احسن محمود ایڈووکیٹ سابقہ ناظم یونین کونسل چیلیانوالہ نے موجیانوالہ کا دورہ کیا دورے کے دوران موجیانوالہ کی سیاسی شخصیت چوہدری محمد افضل امیدوار چئیرمین یونین کونسل چوہدری داود سلطان موجیانوالہ نے اپنے ساتھیوں
چوہدری ناصر اقبال بھنڈ چوہدری مظہر اقبال سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال چوہدری غلام حسین چاڑ چوہدری مجاہد اقبال جٹ چوہدری یاسر کسانہ چوہدری علی افضل ریاض احمد ٹھیکدار صاحب و دیگر مہمانوں نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر حاجی امتیاز احمد چوہدری صاحب کا کہنا تھا کہ گیس کا کام تیزی سے جاری ہے انشاءاللہ بہت جلد موجیانوالہ میں گھر گھر گیس کا چولہا جلے گا .
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم موجیانوالہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے ڈپٹی کمشنر طارق بسرا صاحب حاجی امتیاز احمد چوہدری صاحب چوہدری محمد افضل صاحب نے موجیانوالہ سے شہانہ لوک تک زیرتعمیر سڑک کا بھی وزٹ کیا حاجی صاحب کا کہنا تھا کہ ہم انشاءاللہ جلد از جلد یہ سڑک پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے