ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضاڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایوی ایشن ڈویژن حاجی امتیاز احمد، نے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا، ملک کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 28 دسمبر 2020) قائد اعظم ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب سالگرہ کا کیک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا،ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا۔چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایوی ایشن ڈویژن حاجی امتیاز احمد۔ایڈیشنل کمشنر توقیر الیاس چیمہ، ایڈیشنل کمشنر چوہدری شفیق، اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز نے کیک کاٹا اور قائداعظم محمد علی جناح کی ملک اور قوم کی آزادی کیلئے دی گئی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ
آج ہم ایک زندہ قوم ہیں، آئے تجدید عہد کریں کہ وطن عزیز کو مثالی ملک بنائیں گے، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایوی ایشن ڈویژن حاجی امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے اس پاک وطن کے قیام کیلئے طویل جدوجہد کی جیسے قوم فراموش نہیں کر سکتی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، ہمیں متحد اور یکجا قوم بن کر آگے بڑھنا ہے، ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے