منڈی بہاو الدین(ایم.بی.ڈین نیوز 08دسمبر2020 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کورونا وائرس سے بچاﺅ اور تحفظ کو ممکن بنایا جا سکتا ہے،کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ آگاہی پیدا کر کے حفاظتی اقدامات کو اپنا نا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ اس قومی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہمیں بلا غرض و غایت ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہے تا کہ کل خدائے برتر کی عدالت میں سرخرو ہو سکیں۔
ان خیالات کاظہار انہوں نے آج یہاں بانو بازار ، حاکم مال میں عوام الناس کو جبکہ جنرل بس سٹینڈ پر عوام الناس، ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو کورونا وائرس کے متعلق آگاہی کیلئے ماسک پہناتے اور عوام الناس کو کوررونا ایس او پیز کے حولاے سے آگاہی دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار،ڈی او انڈسٹریز رانا گلفام حیدر، سی او میونسپل کمیٹی محمد فیاض، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طارق شفیع اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر اے ڈی سی جی نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا عوام الناس اس سے بچاﺅ کیلئے آئندہ چند ماہ تک کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔اور اس سے بچاﺅکے لیے احتیاط کے طور پر بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، سینی ٹائیزراور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،سماجی فاصلہ برقرارر رکھیں، صحت و صفائی کا خیال رکھیں، بھیڑ اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں اور اگر ایسی جگہوں پر جانا ضروری ہو تو ماسک کا استعمال لازماکریں ۔
انہوں نے کہا میرج ہالز، ہوٹلز، شاپنگ مالز ، دوکان دار، تاجر حضرات اور نجی و سرکاری بس اسٹینڈز مالکان و مینجرز صاحبان حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور اپنے پیاروں کو بھی اس پر عمل کروایا جائے۔انہوں نے تاجر حضرات سے اپیل کی کہ وہ خود بھی ماسک کا استعمال کریں اور گاہکوں کو بھی ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں سی میں ہی ہم سب کی بقا ہے۔