منڈی بہاوالدین میں انڈے برائلر مرغی کی قیمت کے برابر فروخت ہونے لگے. برائلر مرغی کے برائلر انڈے کی فی درجن قیمت 200 روپے مقرر. جبکہ کئی علاقوں میں 200 روپے سے زائد میں بھی فروخت جاری ہے.
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 دسمبر 2020) سردیاں شروع ہوتے ہیں منڈی بہاوالدین میں برائلر مرغی کے برائلر انڈوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں. انڈوں کی ڈبل سنچری مکمل.آج فی درجن انڈوں کی قیمت 200مقرر.
منڈی بہاوالدین میں زندہ برائلر مرغ کی فی کلو قیمت 182روپے ہے جبکہ انڈے 200روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ منڈی بہاوالدین کے کئی علاقوں میں انڈے ابھی سے 200 روپے فی درجن سے زائد میں فروخت کئے جا رہے ہیں.
منڈی بہاوالدین میں آج سبزی، پھل اور گوشت کی تازہ ترین ریٹ لسٹ بھی دیکھیں